اسد سعید جعفر

اسد سعید جعفر

ڈائریکٹر

اسد سعید جعفر جنوری 2009 ء میں فلپس پاکستان لمیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای او مقرر کئے گئے اور تب سے آپ مرکزی قیادت کی حیثیت میں کمپنی میں زمہ داریاں نبھاتے رہے۔فلپس میں اٹھارہ سالوں پرمحیط اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران آپ پاکستان، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں مختلف سینئر پوزیشنوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔سی ای او فلپس پاکستان کی حیثیت سے آپ ادارے میں مینجمنٹ میں اصلاحات کروانے کے چیلنج سے بخوبی نمٹے۔ آپ نے یقینی بنایا کہ کمپنی پاکستانی مارکیٹ میں سلوشنز فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی بنے۔ آپ اپنی قیادت میں ہیلتھ کیئراورلائٹنگ کے بزنس میں صارفین کے لئے جدت سے بھرپور مصنوعات تیار کرنے کے کمپنی کے عالمی مشن کو سامنے لے کرآئے ۔

آپ نے اپنے کریئر کا آغاز 1988ء میں آئی سی آئی میں بطور مینجمنٹ ٹرینی سے کیا۔آپ اگلے آٹھ سالوں تک آئی سی آئی میں انجینئرنگ، مینوفیکچرنگ، پراجیکٹ مینجمنٹ اور منصوبہ بندی سے متنوع شعبہ جات میں اپنی زمہ داریاں ادا کرتے رہے۔آپ نے این ای ڈی یونیورسٹی ، کراچی سے الیکٹریکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں برٹانیہ شیوننگ اسکالرشپ جیت کر آپ نے امپیریل کالج بزنس اسکول برطانیہ سے ایم بی اے کی سند حاصل کی۔ ایم بی اے پروگرام کو مکمل کرلینے کے بعد آپ فلپس پاکستان کے سپلائی چین مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ہوگئے اور جلد ہی ترقی پاکراسی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ نامزد ہوئے۔آپ فلپس لائٹنگ کے لئے آسیان ریجن میں بطور ڈائریکٹر بھی زمہ داریاں ادا کرچکے ہیں۔ آپ کا اُس وقت قیام سنگاپور میں تھا۔ آپ کی صلاحیتوں کے اعتراف میں بعد ازاں آپ کو فلپس پاکستان کے سی ای او کے کلیدی عہدے پر فائز کیا گیا۔سپلائی چین ڈائریکٹر کی حیثیت سے آپ نے بزنس پراسسزکو زیادہ موثر بنانے،لاگت کو کم کرنے اور صارفین کی ضروریات کے عین مطابق مصنوعات بنانے کے لئے کئی جدید ایس سی ایم حکت عملیوں کو اپنایا۔ اس سے قبل آپ نے بنکاک تھائی لینڈ میں آسیان لومینیری سپلائی گروپ قائم کیاجس کی وجہ سے کاروبار کو نیا عروج حاصل ہوا۔بیرون ملک پوسٹنگ کے د وران آپ کو فلپس انڈونیشیا میں سپلائی چین مینجمنٹ کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا۔

فلپس پاکستان کے سی ای او کی زمہ داریوں کے علاوہ بھی آپ کئی انی شیٹو اور تنظیموں سے منسلک رہے ہیں۔آپ سال 2014ء میں اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رہے ہیں۔فی الوقت آپ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس(PICG)کے بورڈ آف ڈائریکٹر زکا حصہ ہیں اور اینگرو فرٹیلائزرز اور اینگرو پولیمراینڈ کیمیکلز لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بھی شامل ہیں۔آپ انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA)، کارپوریٹ لیڈرز ایڈوائزری بورڈ(ICLAB) کے ممبر ہیں ا ور کراچی اسکول آف بزنس اینڈ لیڈرشپ(KSBL)کے مینٹرشپ پروگرام کے سی ای او بھی ہیں ۔

آپ مسلسل سیکھنے کے عمل کو اولین ترجیح دیتے ہیں اسی لئے آپ نے کئی مینجمنٹ ڈولپمنٹ پروگرامزکو مکمل کیا جس میں ایشرج بزنس اسکول برطانیہ کا پروگرام ’’لیڈنگ اے بزنس ‘‘ بھی شامل ہے۔آپ نے شکاگو گریجویٹ اسکول آف بزنس کے پروگرام ’’فلپس سمپلسٹی برانڈ1000‘‘ میں بھی شرکت کی اور ساتھ ساتھ امریکہ کے تعلیمی ادارے کیلوگ اسکول آف مینجمنٹ ، نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی سے بزنس مارکیٹنگ اسٹریٹجی پروگرام کو بھی کامیابی سے مکمل کیا۔

آپ کارپوریٹ ، لیڈرشپ اور تعلیمی ایونٹس میں باقاعدگی سے مدعو ہوتے ہیں جہاں شرکاء آپ کے تجربے اور رہنمائی سے مستفید ہوتے ہیں۔

WordPress Lightbox Plugin