عاصم مرتضیٰ خان

عاصم مرتضیٰ خان

ڈائریکٹر
اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ

جناب عاصم مرتضیٰ خان2015ء سے بطور سی ای او (اعزازی)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل آپ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(PPL)سے 32 سے زائد سال منسلک رہے۔ آپ نے بطور پرودکشن انجینئر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو جوائن کیا تھا اور پھر اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کئی کلیدی عہدوں پر فائز ہوئے جن میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر، جنرل مینجر پروڈکشن،جنرل مینجر پروجیکٹس،مینجر سوئی گیس فیلڈ،سینئر مینجرفیلڈز آپریشنز، مینجر مٹیریلزاینڈ پرچیسنگ،چیف ڈرلنگ اینڈ پروڈکشن اور پروڈکشن انجینئر انچارج آدھی گیس فیلڈ۔ آپ نے بولان مائننگ انٹرپرائززکے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا جو حکومتِ بلوچستان اور پی پی ایل کی 50:50 کے تناسب پر جائنٹ وینچر کمپنی ہے۔یہ کمپنی بیریٹس،لوہا اور لیڈ زنک کی کان کنی کے مقصد سے قائم کی گئی۔آپ پی پی ایل کی بیرون ملک ماتحت کمپنیوں پی پی ایل یورپ ای اینڈ پی لمیٹڈ اور پی پی ایل ایشیاء ای اینڈ پی، بی وی کے بانی ڈائریکٹر بھی ہیں۔آپ کی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے آپ کومورخہ 12مئی 2011ء پی پی ایل کا سی ای او اور صدر مقرر کیا۔اپنے کانٹریکٹ کو مکمل کرنے کے بعد آپ پی پی ایل میں بطور ایگزیکٹوڈائریکٹرنامزد ہوئے ۔

آپ نے این ای ڈی یونیورسٹی سے مکینکل انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی جس کے بعد آپ اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرون ملک تشریف لے گئے اور برطانیہ کے ادارے مانچسٹرانسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے مکینکل انجینئرنگ میں ماسٹر کیا۔آپ اس کے علاوہ بھی کئی ایڈوانس تکنیکی اور مینجمنٹ کورسز کرچکے ہیں اور کیلوگز اسکول آف مینجمنٹ نارتھ ویسٹرن یونی ورسٹی امریکہ کے سابق طالب علم بھی ہیں۔آپ انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان (IEP)کے مرکزی رکن ہیں اور ایگری ٹیک لمیٹڈ کے بورڈ کا بھی حصہ ہیں۔ ماضی میں آپ پاکستان پیٹرولیم انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان(PIP)کے بورڈ کے چیئر مین بھی رہے ہیں، اوورسیز انویسٹمنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مینجنگ کمیٹی کے ممبر بھی رہنے کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل اینڈ آپریشنز کمیٹی آف دی پاکستان پیٹرولیم ایکسپلوریشن ایسوسی ایشن (PPEPCA)کے چیئر،وائس چیئرمین اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی رہے ہیں۔آپ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس (PICG)کے بورڈ میں بھی خدمات دے چکے ہیں اور حکومت سندھ کے کمیونٹی ڈولپمنٹ بورڈ میں بھی زمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔

WordPress Lightbox Plugin