بورڈ آف ڈائریکٹرز

اینگرو فرٹیلائزیر کا بورڈ آف ڈائریکٹر (4) ایگزیکٹو اور (6) نان ایگزیکٹو ڈائریکٹرز پر مشتمل ہے جو آپس میں ذمہ داریاں بانٹ کر ادارے ہیں اور اینگرو فر ٹیلائزر لمیٹڈ کے روز مرہ کے معاملات (CEO) کے معاملات کو معیاری طورچلاتے ہیں ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز میں سے ایک ملحقہ کے سی ای او سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

 

 

غیاث خان

چیئرمین
غیاث خان اینگرو کارپوریشن کے چوتھے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ 2016 کے اختتام پربورڈ سے منسلک ہونے کے بعد سے غیاث اینگرو کی اسٹریٹجی، ثقافت اورعالمی فوقیت کی تبدیلیوں کا وسیلہ بنے۔ غیاث نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہمراہ اینگرو کارپوریشن کا مضبوط موقف رکھا جس سے آنے والے سالوں میں اس کی راہ ہموار ہو گی
مزید پڑھیں>

عبدالصمد داود

ڈا ریکٹر
داؤد صاحب داؤد ہرکیولیس کورپوریشن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو افسر ہیں۔ وہ اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے چیئرمین ہیں۔ یہ داؤد کورپوریشن پرائیویٹ لمیٹڈ ، داؤد انڈسٹریز لمیٹڈ، اینگرو کورپوریشن لمیٹڈ، اینگرو فرٹلائزرز لمیٹڈ
مزید پڑھیں>

نادر سالار قریشی

ڈا ریکٹر
ننادر سالار قریشی دسمبر 2018سے اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ مارچ 2017 سے بحیثیت چیف اسٹریٹجی آفیسر اینگرو کارپوریشن سے منسلک ہوئے۔ انہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول سے MBA مکمل کیا اور MIT سے نیوکلیئر انجینیئرنگ میں اپنی بیچلرز اور ماسٹرز کی سند حاصل کی۔ انہوں نے ترکی، آسٹریلیا، انڈیا، ASEAN ، GCC اور یورپی یونین سے مہارتیں حاصل کیں۔ وہ ایک ماہر مشورت گیراور پرائیویٹ ایکویٹی اور مالیات کے بھی ماہر ہیں۔
مزید پڑھیں>

حسنین موچھالہ

ڈا ریکٹر

حسنین موچھالہ 2019 میں اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹیڈ کے بورڈ سے منسلک ہوئے۔ انہوں نے جون 2017 میں چیف فنانشل آفیسر کی حیثیت سے اینگرو کارپوریشن لمیٹیڈ میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے پیشتر وہ یورپ اور ایشیا بھر میں تیس سال کمرشل فنانس، M&A ، کارپوریٹ گورننس، مخزن (treasury) اور آڈٹ کے پیشے سے منسلک رہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے آخری 20 سال رائل ڈچ شیل کے ساتھ گزارے جس میں انہوں نے شیل پاکستان کے فنانشل ڈائریکٹر، شیل lubricant ایشیا پیسیفک کے لیے مالیات کے سربراہ، M&A ایسٹ میں ڈاؤن اسٹریم کے سربراہ اور اپ اسٹریم کے مشترکہ منصوبوں میں فنانس مینجر سمیت متعدد کردار ادا کیے۔
مزید پڑھیں>

جاوید اکبر

ڈائیریکٹر
جاوید اکبر ایک کیمیکل انجینئرنگ ہیں اور ایکسون، اینگرو اور ووپاک کے ساتھ کیمیائی کھاد اور کیمیکل کے بزنس کا 40 سالہ تجربہ ہے۔ وہ1991میں اس وقت buyout کی ٹیم کا حصہ رہے جب ایکسون اینگرو میں اپنے حقوق میں محروم ہو گئی تھی ۔مزید پڑھیں>

اسد سعید جعفر

ڈا ریکٹر

اسد سعید جعفر جنوری 2009 ء میں فلپس پاکستان لمیٹڈ کے چیئرمین اور سی ای او مقرر کئے گئے اور تب سے آپ مرکزی قیادت کی حیثیت میں کمپنی میں زمہ داریاں نبھاتے رہے۔فلپس میں اٹھارہ سالوں پرمحیط اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کے دوران آپ پاکستان، انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور سنگاپور میں مختلف سینئر پوزیشنوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔سی ای او فلپس پاکستان کی حیثیت سے آپ ادارے میں مینجمنٹ میں اصلاحات کروانے کے چیلنج سے بخوبی نمٹے۔ آپ نے یقینی بنایا کہ کمپنی پاکستانی مارکیٹ میں سلوشنز فراہم کرنے والی صف اول کی کمپنی بنے۔ آپ اپنی قیادت میں ہیلتھ کیئراورلائٹنگ کے بزنس میں صارفین کے لئے جدت سے بھرپور مصنوعات تیار کرنے کے کمپنی کے عالمی مشن کو سامنے لے کرآئے ۔
مزید پڑھیں>

سعدیہ خان

ڈائریکٹر
محترمہ سعدیہ خان ایک کثیر الجہتی پروفیشنل کریئر کی حامل ہیں جس میں دنیا کے تین براعظموں میں انویسٹمنٹ بینکنگ ، فنانشل ریگولیشن،فیملی بزنس اورانٹرپرینیورشپ شامل ہیں۔آپ نے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور یل یونیورسٹی امریکہ سے اکنامکس میں ماسٹر کی ڈگر ی حاصل کی ۔ بعد ازاں اپنے پروفیشنل کریئر کا آغاز امریکہ کے ادارے لہمن برادرز سے کیا۔تب سے اب تک آپ کئی بین القوامی اداروں اور مقامی ریگولیٹری اتھارٹیز میں اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں جن میں فلپائن میں قائم ایشین ڈولپمنٹ بینک(ADB)،سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان شامل ہیں۔آپ فی الوقت سیلار انٹرپرائززپرائیویٹ لمیٹڈ کی سی ای او ہیں جو آپ نے 2011ء میں قائم کی تھی جب آپ اپنے خاندانی کاروبار ڈیلٹا شپنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں بطور گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اپنے فرائض انجام د ے رہیں تھیں۔
مزید پڑھیں>

Asim Murtaza Khan

Director
جناب عاصم مرتضیٰ خان2015ء سے بطور سی ای او (اعزازی)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل آپ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ(PPL)سے 32 سے زائد سال منسلک رہے۔ آپ نے بطور پرودکشن انجینئر پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو جوائن کیا تھا اور پھر اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر کئی کلیدی عہدوں پر فائز ہوئے جن میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر، جنرل مینجر پروڈکشن،جنرل مینجر پروجیکٹس،مینجر سوئی گیس فیلڈ،سینئر مینجرفیلڈز آپریشنز، مینجر مٹیریلزاینڈ پرچیسنگ،چیف ڈرلنگ اینڈ پروڈکشن اور پروڈکشن انجینئر انچارج آدھی گیس فیلڈ۔ آپ نے بولان مائننگ انٹرپرائززکے قیام میں بھی کلیدی کردار ادا کیا جو حکومتِ بلوچستان اور پی پی ایل کی 50:50 کے تناسب پر جائنٹ وینچر کمپنی ہے۔یہ کمپنی بیریٹس،لوہا اور لیڈ زنک کی کان کنی کے مقصد سے قائم کی گئی۔آپ پی پی ایل کی بیرون ملک ماتحت کمپنیوں پی پی ایل یورپ ای اینڈ پی لمیٹڈ اور پی پی ایل ایشیاء ای اینڈ پی، بی وی کے بانی ڈائریکٹر بھی ہیں۔آپ کی صلاحیتوں کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے آپ کومورخہ 12مئی 2011ء پی پی ایل کا سی ای او اور صدر مقرر کیا۔اپنے کانٹریکٹ کو مکمل کرنے کے بعد آپ پی پی ایل میں بطور ایگزیکٹوڈائریکٹرنامزد ہوئے ۔
مزید پڑھیں>

WordPress Lightbox Plugin