غیاث خان

DAP Fertilizer

غیاث خان

چیئرمین

غیاث خان اینگرو کارپوریشن کے چوتھے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ 2016 کے اختتام پربورڈ سے منسلک ہونے کے بعد سے غیاث اینگرو کی اسٹریٹجی، ثقافت اورعالمی فوقیت کی تبدیلیوں کا وسیلہ بنے۔ غیاث نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہمراہ اینگرو کارپوریشن کا مضبوط موقف رکھا جس سے آنے والے سالوں میں اس کی راہ ہموار ہو گی۔

غیاث کی زیر سربراہی اینگرو نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں۔ پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں انہوں نے نئے عزم کی سربراہی کرتے ہوئے اینگرو پالیمر اینڈ کیمیکلز اور دیگر گرین فیلڈ منصوبوں میں ترقی کے حامل کئی اقدامات کیے اور توانائی کے تمام اثاثوں کی مینجمنٹ کو مجموعی انرجی ویلیو چین میں طویل المدتی سرمایہ کاری کے ذریعے ایک پلیٹ فارم پر یکجا کر دیا جس سے ان کے اینگرو ایلنجی میں داخلے کے ذریعے ہمارے طویل المدتی پارٹنر رائل ووپاک کے ساتھ مزید تعاون کی راہ ہموار ہوئی اور اینگرو ایگزمپ ایگری پراڈکٹس کے چاول کے کاروبار میں نمایاں بہتری آئی اور اس نے 2018 میں اپنا پہلا ایکسپورٹر ایوارڈ جیتا

غیاث اس وقت اینگرو میں متعدد جدید منتقلیوں کی سربراہی کر رہے ہیں جس میں وسیع پیمانے پر ہیومن ریسورس منتقلی شامل ہے جس میں تمام ٹیلنٹ مینجمنٹ، ڈیولپمنٹ اور انعام کے فلسفے کی تجدید پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں 2018 میں اینگرو لیڈرشپ اکیڈمی کا اجرا ہوا جو موثر لیڈرز کی تیاری کے لیے پلیٹ فارم کا کردار ادا کرے گا۔ مزید براں غیاث اینگرو کے ’ون سیپ‘ اقدام کی بھی سربراہی کر رہے ہیں جو گروپ ایک واحد ٹیکنالوجی پلیٹ فارم میں تبدیل کر دیں گے اور ایک ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد رکھیں گے

غیاث خان انٹرپرائز ٹیکنالوجی کمپنی ان باکس بزنس ٹیکنالوجیز کے سابق ایگزیکٹو آفیسر تھے اور 2001 میں کمپنی کے مشترکہ بانی تھے اور 2015 تج اس عہدے پر فائض رہے۔ انہوں نے کمپنی میں ملازمین کی تعداد 1900 تک پہنچا دی اور کمپنی کو ایک کمپیوٹر مینوفیکچرر سے سسٹم انٹیگریٹر بنانے کے بعد ٹیکنالوجی کی حامل ڈیجیٹل کمپنی بنا دیا۔ ان باکس میں ان کے آخری سال کے دوران اسے پاکستان میں سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی قرار دیا گیا تھا۔ وہ داؤد ہرکولیس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں

غیاث اس وقت اینگرو فرٹیلائزر لمیٹیڈ، اینگرو پالیمر اینڈ کیمیکلز لمیٹیڈ اور اینگرو انرجی لمیٹیڈ کے بورڈ میں چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی۔

غیاث ہانک کانگ کی انڈر16 ٹیم کے رکن تھے اور جونیئر برج ٹیم میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 2015 میں کراچی گالف کلب میں ایمیچوئر سنگلز چیمپیئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا

WordPress Lightbox Plugin