حسنین موچھالہ

DAP Fertilizer

حسنین موچھالہ

ڈا ریکٹر

حسنین موچھالہ 2019 میں اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹیڈ کے بورڈ سے منسلک ہوئے۔ انہوں نے جون 2017 میں چیف فنانشل آفیسر کی حیثیت سے اینگرو کارپوریشن لمیٹیڈ میں شمولیت اختیار کی۔ اس سے پیشتر وہ یورپ اور ایشیا بھر میں تیس سال کمرشل فنانس، M&A ، کارپوریٹ گورننس، مخزن (treasury) اور آڈٹ کے پیشے سے منسلک رہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے آخری 20 سال رائل ڈچ شیل کے ساتھ گزارے جس میں انہوں نے شیل پاکستان کے فنانشل ڈائریکٹر، شیل lubricant ایشیا پیسیفک کے لیے مالیات کے سربراہ، M&A ایسٹ میں ڈاؤن اسٹریم کے سربراہ اور اپ اسٹریم کے مشترکہ منصوبوں میں فنانس مینجر سمیت متعدد کردار ادا کیے۔
حسنین نے چین، جنوبی اور مشرقی ایشیا میں اہم حجم کے کاروباروں کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے میٹرکس تنظیموں میں مضبوط کاروباری کنٹرول اورتعمیل کویقینی بناتے ہوئے بدلتی ہوئی کاروباری کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کے سابقہ فرض منصبی میں کلیدی کامیابیوں میں M&A کی مادی لین دین کی فراہمی، مشترکہ منصوبوں کی گورننس میں بہترین عالمی کارکردگی کی تشکیل، cost leadership اور متعدد اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اسٹریٹجک اشتراک قائم کرنا شامل ہے۔ حسنین نے ایشیا پیسیفک اور یورپ کی ورچؤل ٹیم کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سنگاپور کی ٹیموں کی سربراہی، تربیت اور نگرانی کی۔

WordPress Lightbox Plugin