نادر سالار قریشی

DAP Fertilizer

نادر سالار قریشی

ڈا ریکٹر

نادر سالار قریشی دسمبر 2018سے اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔ وہ مارچ 2017 سے بحیثیت چیف اسٹریٹجی آفیسر اینگرو کارپوریشن سے منسلک ہوئے۔ انہوں نے ہارورڈ بزنس اسکول سے MBA مکمل کیا اور MIT سے نیوکلیئر انجینیئرنگ میں اپنی بیچلرز اور ماسٹرز کی سند حاصل کی۔ انہوں نے ترکی، آسٹریلیا، انڈیا، ASEAN ، GCC اور یورپی یونین سے مہارتیں حاصل کیں۔ وہ ایک ماہر مشورت گیراور پرائیویٹ ایکویٹی اور مالیات کے بھی ماہر ہیں
انہوں نے اینگرو کیمیکل پاکستان لمیٹیڈ کے ساتھ کاروباری تجزیہ کار کی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھرحب پاور کمپنی، بین اینڈ کمپنی، کیریئر کارپوریشن (Carrier corporation) اور ابراج کیپیٹل جیسے اداروں میں نقل مکانی کی اور آگے بڑھتے ہوئے انہوں نے سنگاپور کی ماکارا کیپیٹل (Makara Capital ) میں اپنے سب سے حالیہ کردار چیف انویسٹمنٹ آفیسر کی حیثیت سے کردار ادا کیا۔ نادر اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹیڈ، اینگرو پاورجین لمیٹیڈ، اینگرو پالیمر لمیٹیڈ اور اینگرو ووپاک ٹرمینل لمیٹیڈ کے بورڈز میں ڈائریکٹر ہیں۔

WordPress Lightbox Plugin