انگرو اپنے منفرد نظام اور پولیسیوں سے اپنی قائدانہ سرکردگی کو مضبوط بناتا ہے، جس سے ملازمین کی حفاظت، ترقی، صحت مند ماحول اور باہمی مواصلات کا نظام یقینی بنتا ہے. ہماری بنیادی اقدار انگرو کے پورے نظام کی بنیاد ہیں، جس میں رسمی فیصلہ سازی سے لے کر ہماری کاروباری ایوارڈ سازی شامل ہے. ہم جو کہتے ہیں اس پر قایم رہتے ہیں. ہماری بنیادی اقدار مندرجہ ذیل ہیں.
صحت، حفاظت اور ماحول
ہم اپنے وسائل اور روز مرہ کے کاموں کو ایسا منظم کریں گے جس سے ہمارے لوگوں، ہمسایوں، گاہکوں اور مہمانوں کی حفاظت اور صحت یقینی ہوگی. ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کے ہماری صحت، حفاظت اور ماحول کی ذمداری ہمارے کاروباری تحفظ اور سہولیات کے اضافے سے بڑھ کر ہے.
اخلاقیات اور سالمیت
ہمیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کے نتایج کو کیسے حاصل کیا جاتا ہے! ایمانداری اور اخلاقیات ہماری تمام سرگرمیوں میں زم ہے۔ ہماری یہ کوشش ہے کے ہم اعلی’ ترین سالمیات کے راستے پر چلتے ہوے ذاتی اور پیشہ وارانہ معیار کو قایم رکھیں. ہمیں اس بات کا بخوبی اندازہ ہے کے معاملات کی جانچ پڑرتال میں ایک اچھی کاروباری ساکھ قیمتی اثاثہ ہوتی ہے.
ہمارے لوگ
ہم اپنے لوگوں کی عزت اور قدر میں مکمل یقین رکھتے ہیں. ہم پر یہ لازم ہے کے ہم ایک دوسرے کے ساتھ عزت سے پیش آیئں اور اپنے کاروباری ماحول کی ایسی تنظیم سازی کریں جس میں ہر فرد کو انصاف، حوصلہ افزائی، اختیار، ترقی، نشونماء اور مدد کی فراہمی یقینی ہو سکے. ہم ہراساں کرنے اور امتیازی سلوق کو برداشت نہیں کرتے.
جدت اور رسک
کامیابی کے لئے ضروری ہے کے مسلسل مثبت خیالات کی تگو دو کی جائے، جس سے بہتر حل نکالے جا سکیں. ہم پرانے جمودی نظام کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں اور ایسے کاروباری ماحول کی تلاش رکھتے ہیں جس میں خیالات پروان چڑھتے ہوں. انگرو اپنے ان ملازمین کی حوصلہ افزائی کرتا ہے جو کاروباری سورتحال کو اچھی طرح سے پرکھ کر رسک اور اس کے نتایج سامنے رکھتے ہیں. انگرو یہ بات تسلیم کرتا ہے کے ضروری نہیں ہر بار رسک لینے پر کامیابی ہی حاصل ہوتی ہے.
معاشرہ اوربرادری
ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کے کامیاب کاروبار ہی اقتصادی ترقی کا ضامن ہوتا ہے اور ایسے برادرانہ نظام کو ترجیح دیتے ہیں جس کا دارومدار رفاہی شراقت میں کم سے کم ہو. کاروباری اضافے اور پایداری کا دارومدار برادری اور معاشرتی ہم آہنگی میں ہے.