روحیل محمد

روحیل محمد

President & CEO
اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ

جناب روحیل محمد پاکستان کی اسٹیٹ آف دی آرٹ یوریا مینوفیکچرنگ فیسلٹی اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت میں فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ میں 3,000 ملازمین ہیں اور اس کی سیلز آمدن تقریبا 90 ارب روپے ہے۔ اس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن تقریبا 100 ارب روپے ہے۔اپنی موجودہ پوزیشن سے قبل آپ اینگرو کارپوریشن کے چیف فنانشل آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ اینگرو پاور جن لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی بھی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ آپ نے کراچی کے معروف ادارے IBA سے فنانس میں MBA کی ڈگری حاصل کی اور آپ چارٹرڈ فنانشل انالسٹ CFA بھی ہیں۔ روحیل جنرل مینجمنٹ، چینج مینجمنٹ، بزنس ڈویلپمنٹ، اسٹریٹجی اور فنانشل پلاننگ اور انسانی وسائل کی مینجمنٹ کے حوالے سے 30 سالہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ ان امور پر پاکستان، متحدہ عرب امارت اور یورپ میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ اینگرو کی مختلف ذیلی کمپنیوں کے بورڈ کا حصہ ہیں۔ اس کے علاوہ آپ حب پاور کمپنی لمیٹڈ اور پختونخواہ انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بورڈ ممبر بھی ہیں

WordPress Lightbox Plugin