سعدیہ خان

سعدیہ خان

ڈائریکٹر
اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ

محترمہ سعدیہ خان ایک کثیر الجہتی پروفیشنل کریئر کی حامل ہیں جس میں دنیا کے تین براعظموں میں انویسٹمنٹ بینکنگ ، فنانشل ریگولیشن،فیملی بزنس اورانٹرپرینیورشپ شامل ہیں۔آپ نے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور یل یونیورسٹی امریکہ سے اکنامکس میں ماسٹر کی ڈگر ی حاصل کی ۔ بعد ازاں اپنے پروفیشنل کریئر کا آغاز امریکہ کے ادارے لہمن برادرز سے کیا۔تب سے اب تک آپ کئی بین القوامی اداروں اور مقامی ریگولیٹری اتھارٹیز میں اپنی خدمات سر انجام دیتی رہی ہیں جن میں فلپائن میں قائم ایشین ڈولپمنٹ بینک(ADB)،سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان شامل ہیں۔آپ فی الوقت سیلار انٹرپرائززپرائیویٹ لمیٹڈ کی سی ای او ہیں جو آپ نے 2011ء میں قائم کی تھی جب آپ اپنے خاندانی کاروبار ڈیلٹا شپنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں بطور گروپ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اپنے فرائض انجام د ے رہیں تھیں۔

آپ گزشتہ دو دہائیوں سے کارپوریٹ گورننس کی حمایت کرتی رہی ہیں۔جب آپ ADB میں تھیں تو آپ نے جنوب مشرقی ایشیاء کے کئی رکن ممالک میں کارپوریٹ گورننس کی اصلاحات متعارف کروائیں۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں بطور سینئر ممبر ،پاکستان میں پہلی بار کارپوریٹ گورننس کا ضابطہ لاگو کرنے میں آپ کی کاوشیں قابل دید ہیں۔تب سے آپ کئی ٹاکس فورس اور کمیٹیوں کی رکن رہی ہیں جو ملک میں کارپوریٹ گورننس کے ضابطے کو پرکھنے اور ریاست کی ملکیتی انٹرپرائززمیں گائڈلائن متعارف کروانے کی زمہ دار تھیں۔کارپوریٹ گورننس پر عمل درآمد کرنے والے کی حیثیت سے آپ نے کئی نامور کمپنیوں کے بورڈز میں بطور آزاد ڈائریکٹر کام کیا ہے جن میں فرسٹ مائیکرو فنانس انسٹی ٹیوشن،کشف فاؤنڈیشن،ایچ بی ایل ایسٹ مینجمنٹ،پاکستان کیبلز،کارنداز،پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ،نیشنل ٹیسٹنگ سروس اور بطور نان ایگزیکٹو ڈائریکٹریونائیڈڈعرب شپنگ اور ڈیلٹا شپنگ میں اپنے فرائض سر انجام دئیے ہیں۔

آپ انسیڈ الومنی ایسوسی ایشن کی عالمی صدر بھی ہیں۔آپ پاکستان فرانس بزنس الائنس کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن بھی ہیں اور ماضی میں آلیانس فرانسے (Alliance Francaise) کی چیئر پرسن بھی رہی ہیں۔2014ء میں فرانس اور پاکستان کے تعلقات میں آپ کے بے مثال کردار کے اعتراف میں فرانسیسی حکومت نے آپ کو حکومتی سول ایوارڈ نائٹ برائے نیشنل آرڈر آف میرٹ

(Chevalier de l146Ordre National du M233rite)سے نوازا۔
آپ 2012-14 ء ورلڈ اکنامک فورم میں گلوبل ایجنڈا کانسل برائے پاکستان کی رکن بھی تھیں ۔اس کے علاوہ بھی آپ ویمن انٹرپرینیوراور متنوع کلچرازم پر ہونے والی کئی بین الاقوامی کانفرنسز اور ایونٹس میں بطور اسپیکر اور پینلسٹ باقاعدگی سے شرکت کرتی ہیں۔آپ 2012ء سے فن لینڈ کی اعزازی کونسل جنرل کے فرائض بھی انجام دے رہی ہیں۔

WordPress Lightbox Plugin